اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے ملک کے جنوب میں دہشت گردی کی کارروائی کے منصوبے کو ناکام بنانے کا اعلان کیا۔ اس سروس نے ایک بیان میں کہا ، روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے ایک کارروائی کے دوران روس کے علاقے روسٹف میں ۶ داعشی عناصر کو گرفتار کیا۔ دہشت گردوں نے پولیس فورسز، اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہوا تھا۔
13 جولائی 2020 - 14:38
News ID: 1054929